یمن : جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں ،حوثیوں سمیت 41 ہلاک

عدن ( اے ایف پی+رائٹرز ) یمن میں حکومت کی حامی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ 41 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون امن مذاکرات کی بحالی کیلئے کویت پہنچ گئے ۔ یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے 7 افراد ہلاک ہوئے ۔ مشرقی علاقے میں بمباری کی گئی ۔