بھارتی پنجاب: گرو گرنتھ کی بے حرمتی سے مشتعل سکھوں کے ہجوم کا مسلمان خاتون رکن پارلیمنٹ کی کوٹھی میں توڑ پھوڑ، 6پولیس اہلکار زخمی

چندی گڑھ( نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر ملیر کوٹلہ میں گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی سے مشتعل 500سے زائد مشتعل سکھوں کے ہجوم نے مسلمان رکن لوک سبھا فرزانہ نثار خاتون کی کوٹھی پر دھاوا بول دیا۔ فرزانہ کی 3گاڑیاں توڑ پھوڑ ڈالیں جبکہ ایک کو آگ لگا دی۔ڈی ایس پی سمیت6پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔