شام: بمباری جاری، مزید82 افراد ہلاک، داعش نے 5 مغوی صحافیوں کو پھانسی دے دی

دمشق ( اے ایف پی+اے پی پی ) شامی صوبے دیر الزور میں دوسرے روز بھی روس اور شامی طیاروں کی بمباری سے 58شہریوں سمیت 82 افراد مارے گئے ۔ ادھر داعش نے 5 صحافیوں کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ویڈیو میں پھانسی کے انداز میں مارا گیا تمام مقامی تھے ۔ انہیں 8 ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا ۔ شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹافن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کے 29 جون کو ہونے والے اجلاس کے بعد شام امن مذاکرات کے نئے دور کے امکانات کا معاملہ واضح ہوجانا چاہیے۔