ریاض: غیر مسلموں کے لیے مفت افطاری
ریاض (اے پی پی) سعودی مملکت میں مشیر اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے غیرملکیوں کے ایک گروپ کو الریاض میں شہزادہ نواف بن فیصل بن فہد مسجد میں افطار کے موقع پر مدعو کیا گیا ان میں افطار کا کھانا تقسیم کیا گیا اور انھوں نے اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ مل کر روزہ افطار کیا۔