اسرائیل اور ترکی کا 6برس بعد تعلقات میں بہتری پر اتفاق ، معاہدے پر پہنچ گئے
تل ابیب ( رائٹر) اسرائیل اور ترکی تعلقات بہتری کے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں ۔ یہ بات اسرائیلی اہلکار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتائی ۔ دونوں طرف سے تعلقات بحالی کا باقاعدہ اعلان آج ہو سکتا ہے ۔ 3برس مذاکرات کے بعد اقدام سامنے آیا ہے ۔ 2010 ء میں فلو ٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد تعلقات بگڑ گئے تھے ۔