آرتھو ڈکس گرجا گھروں کے سربراہوں نے مشرق وسطی میں اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا

ایتھنز( اے ایف پی )آرتھو ڈکس مسیحی گرجا گھروں کے رہنمائوں نے جنگ زدہ مشرق وسطیٰ میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ پر زور دیا ہے ۔ منفرد اجلاس میں آرتھو ڈکس چرچ نے تیز رفتار سائنسی ترقی سے پیدا ہونے والی اخلاقی الجھن کیخلاف بھی خبردار کیا ہے ۔ ایک ہزار سالوں میں گرجا گھروں کے رہنمائوں کی منعقد ہونے والے اس پہلے اجلاس میں عیسائیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔