اسرائیل: 16 سالہ لڑکی کو قتل اور دیگر کو زخمی کرنے کے الزام میں آرتھوڈکس یہودی کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
یروشلم (اے ایف پی) ایک اسرائیلی عدالت نے گزشتہ روز ایک آرتھو ڈکس یہودی شخص کو 2015ء میں 16 سالہ لڑکی کو قتل اور کئی افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے یشائی شیل نامی ملزم کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت سزا سنائی۔ واضح رہے ملزم واقعہ سے 3 ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا اور اس پر پہلے بھی اسی قسم کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ ملزم کو 5 لاکھ 31 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔