ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا ناممکن ہے: سابق امریکی وزیر خزانہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے ریپبلیکن رہنما ہینری پولسن نے پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صدر کے عہدے پر منتخب ہونا ناممکن ہے۔امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں اظہار خیال کے کالم میں مسٹر پولسن نے یہ بات کہی۔ 2008میں عالمی مندی کے دوران امریکہ کے وزیر خزانہ رہ چکے مسٹر پولسن نے کہا کہ وہ8نومبر کو ہونے والے صدارتی عہدے کے انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کے بجائے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے۔