چین: پٹرول لیک ہونے سے بس میں دھماکہ،35 افراد زندہ جل گئے،21 زخمی

بیجنگ (آن لائن+اے ایف پی) چین کے صوبے ہنین میں پٹرول لیک ہونے سے بس میں دھماکہ ہونے سے 35 افراد زندہ جل گئے اور 21 زخمی ہو گئے ۔ چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہنین کے علاقے ہوہنک میں مسافر بس میں زور دار دھماکہ ہو گیا جس سے آگ لگ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔ ہوہنک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں دھماکہ کسی دہشتگردی کا نتیجہ نہیں بلکہ بس کی ٹینکی سے پٹرول لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہوا ۔ زخمیوں کو کائونٹی کے قریبی ہسپتال بھیج دیا گیا ہے اور بس کے ڈھانچے کو کاٹ کر نعشیں نکالی گئیں بس میں 56مسافر سوار تھے۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔