یونان نے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے چھ جہازوں کوروک کرعملے کے ارکان کوگرفتار کرلیا ۔

یونان نے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے چھ جہازوں کوروک کرعملے کے ارکان کوگرفتار کرلیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیرہ جہازوں اور دوہزار امدادی کارکنوں پر مشتمل قافلہ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے غزہ جا رہا تھا۔ تاہم یونانی پورٹ حکام نے چھ جہازوں کو روک کر عملہ کے ارکان کوحراست میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد اب صرف سات جہاز اور پندرہ سو امدادی کارکن غزہ فلوٹیلا قافلے کا حصہ بن سکیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ کسی بحری جہازکوغزہ کی سرحدی پٹی پرناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے اسرائیل نے غزہ کی زمینی اور سمندری ناکہ بندی کررکھی ہے جس کے باعث فلسطینیوں کا عالمی برادری سے رابطہ منقطع ہے۔