کابل میں پاکستان ، افغانستان اور اتحادی افواج کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرحدی علاقے میں سیکیورتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

کابل میں پاکستان ، افغانستان اور اتحادی افواج کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرحدی علاقے میں سیکیورتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ہونے والے اجلاس میںپاکستان کی نمائندگی چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی، افغانستان کی نمائندگی جنرل سٹاف کے چیف شیرمحمدکریمی جبکہ اتحادی افواج کی نمائندگی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں جاری آپریشن میں مزید اقدامات اٹھانے، غلط فہمیوں کو دور کرنے اوردوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا معاملہ بھی زیربحث آیا ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں دوہزار تین سے شروع والے مشترکہ اجلاس کے سلسلے کا یہ چونیتیسواں اجلاس تھا۔