ملالہ یوسف زئی بین الاقوامی میگزین کی وومن آف 2013 میں شامل

 ملالہ یوسف زئی بین الاقوامی میگزین کی وومن آف 2013 میں شامل

لندن( نوائے وقت نیوز) پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو بین الاقوامی میگزین کی وومن آف 2013 کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو فنانشل ٹائمز کی وومن آف 2013 میں شا مل کیا گیا ہے،جبکہ فنانشل ٹائمز میگزین کے اس ویک اینڈ میگزین کے سرورق پر ملالہ یوسف زئی کی تصویر بھی نمایاں ہے۔ملا لہ اپنی ان کوششوں کی وجہ سے یورپی یونین سے سخارو ف ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں،جبکہ نوبل انعام کی نامزدگی میں ملالہ کا نام بھی شامل کیا گیا تھا۔
ملالہ