جنوبی امریکی باشندوں میں ذیابیطس کا جین قدیم انسان نی اینڈرتھال سے آیا: تحقیق

واشنگٹن (بی بی سی اردو ڈاٹ کام/ نیٹ نیوز) ایک سائنسی مطالعے میں کہا گیا ہے جنوبی امریکہ کے باشندوں میں جو جین ذیابیطس کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے، وہ دراصل قدیم انسان نی اینڈرتھال سے آیا ہے۔  اس کا مطلب یہ ہے تمام غیر افریقی انسانوں کے ڈی این اے میں نی اینڈرتھال کے جین بکھرے ہوئے ہیں۔