برطانوی بنک کا چیک کی ادائیگی بذریعہ تصویر اور موبائل فون کرنے کا ارادہ

لندن (بی بی سی اردو  ڈاٹ کام / نیٹ نیوز) برطانیہ  میں  ایک بنک نے اس منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین  سمارٹ فون سے بنک کے چیک  کی تصویر کھینچ کر اس سے اپنے اکائونٹ  میں رقم کی ادائیگی کر پائیں گے۔  بجائے اس کے  کہ صارفین  بنک میں جائیں وہ صرف چیک کی تصویر لے کر اسے الیکٹرانک  طریقے سے جمع کرا سکیں گے۔