چلی میں تئیس سو فٹ گہری کان میں پھنسے تینتیس کان کنوں کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی۔

چلی میں تئیس سو فٹ گہری کان میں پھنسے تینتیس کان کنوں کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی۔

چلی میں بائیس روز قبل ایک چٹان ٹوٹنے کے باعث یہ افراد سونے کی کان میں پھنس گئے تھے۔ پانچ دن پہلے ان کے زندہ ہونے کے ثبوت ملے،جس کے بعد انہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ امدادی کارکن چند انچ کے ایک سوراخ کے ذریعےمحبوس کان کنوں کوخوراک پہنچا رہے ہیں۔ چلی کی حکومت نےکان کنوں کو نکالنے کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا سے بھی مدد طلب کی ہے۔ اس نئی ویڈیو میں کان کنوں نے اپنے اہلخانہ کو پیغامات بھیجنے کے علاوہ چلی کا قومی ترانہ بھی گایا ہے