مجرموں کوجیل بھیجنے والے خود جیل جائیں گے،بھارت میں پانچ جج نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

مجرموں کوجیل بھیجنے والے خود جیل جائیں گے،بھارت میں پانچ جج نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ججوں کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ہے اور وہ  وارنگل ضلع کے آرٹس اینڈ سائنس کالج آف کاکاتیا یونیورسٹی میں ایل ایل ایم کا امتحان دے رہے تھے ۔ تمام امیدواروں نے اپنی جوابی امتحانی کاپی کے نیچے کتابیں،ٹیکسٹ بک سے پھاڑے گئے اوراق اوردیگر مواد چھپا رکھا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم کے انچارج پروفیسر رمیش کا کہنا ہے کہ جب وہ کمرہ امتحان میں داخل ہوئے توپانچ سول جج اوردودیگرامیدوارنقل کر رہے تھے، تمام امیدواروں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ادھرآندھراپردیش کی ہائیکورٹ نے پانچ ججوں کومعطل کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کونقل میں ملوث ججوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔