سکاٹ لینڈ کی کمپنی ایک پتنگ سے 3 میگاواٹ تک بجلی بنانے میں کامیاب
سکاٹ لینڈ (آن لائن) سکاٹ لینڈ کی ایک کمپنی پتنگوں ہی کی مدد سے بجلی بنانے کے ایک منصوبے پر کام کررہی ہے اور اس وقت صرف ایک پتنگ سے 3 میگاواٹ تک بجلی بنانے میں کامیاب بھی ہوچکی ہے۔ اس کمپنی کو امید ہے کہ 2025 تک اس اچھوتے طریقے کی بدولت سینکڑوں میگاواٹ بجلی بنائی جاسکے گی۔