مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی فوج کا کریک ڈاؤن‘ 5 بچوں سمیت 19فلسطینی گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس + الخلیل (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں مزید 19 شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور پانچ بچوں سمیت 19 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری طرف اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبر مین نے کہا ہے کہ غزہ کے جنگجوئوں کے ساتھ اگلی جنگ آخری ثابت ہوگی کیونکہ اس میں تمام جنگجوئوں کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے گا۔