ڈرون حملوں کا معاملہ امریکہ، پاکستان میں تناﺅ کا باعث رہے گا: نیویارک ٹائمز

ڈرون حملوں کا معاملہ امریکہ، پاکستان میں تناﺅ کا باعث رہے گا: نیویارک ٹائمز

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے سابق حکمرانوں کی نسبت مضبوط حکمران ہیں اور وہ ملک کی تباہ حال معیشت کو بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر اقتصادیات اسحاق ڈار کو اپنے ساتھ دورہ امریکہ پر لے جانا بھی انکے اسی عزم کی غمازی کرتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق نوازشریف محض امریکہ سے غیرملکی سرمایہ کاری، تجارت اور ترقی کی بات چیت پر بھی زور نہیں دے رہے بلکہ انہیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ معاشی ترقی امن کے بغیر حاصل نہیں ہوگی اور امن افغانستان میں امن اور بھارت سے بہتر تعلقات کے ساتھ مشروط ہے۔ پاکستانی علاقوں پر امریکی ڈرون حملے آئندہ بھی دونوں ملکوں کے درمیان تناﺅ کا باعث رہیں گے تاہم عالمی غیرسرکاری گروپوں کے دباﺅ کے باعث یہ حملے آئندہ کم ہوجائیں گے۔ امریکی صدر اوباما کے نوازشریف سے ملاقات کے فیصلے اور پاکستان کیلئے روکی گئی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد جاری کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو نوازشریف پر اعتماد ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری ریاست کی تشکیل کیلئے پرعزم ہیں۔
نیویارک ٹائمز