پاکستان میں ڈرون حملے رکوانے کیلئے کردار اداکریں: سعید کرمانی کی یورپی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں مطالبہ

برسلز (نامہ نگار) پاک میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر سید سعید کرمانی نے یورپین پارلیمنٹ کے ممبران سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں امریکہ کی طرف سے ہونے والے ڈرون حملوں کی مذمت کریں اور انہیں رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معصوم انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔