پاکستان‘ افغانستان اور برطانیہ کے درمیان طالبان سے مذاکرات پر دوسرا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا

پاکستان‘ افغانستان اور برطانیہ کے درمیان طالبان سے مذاکرات پر دوسرا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا

لندن (آئی این پی) پاکستان‘ افغانستان اور برطانیہ کے درمیان طالبان سے امن مذاکرات کے حوالے سے دوسرا اجلاس اگلے ہفتے لندن میں ہو گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ افغان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 ماہ قبل برطانوی وزیراعظم نے طالبان سے امن مذاکرات کے حوالے سے کوششیں شروع کی کی تھیں۔ آئندہ اجلاس میں حامد کرزئی پاکستان سے مطالبہ کریں گے کہ وہ صدارتی انتخابات کے موقع پر طالبان کے حملے رکوائے اور ملا برادر کی رہائی کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کرے۔
پاکستان افغانستان اجلاس