عراق : 2 شہروں میں بم دھماکے‘ ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 12 جاں بحق‘ 19 زخمی

بغداد (اے ایف پی) عراق میں دس بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں بارہ افراد جاں بحق اور 19زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے بقوبہ شہر میں 9بم پھٹے جس سے سات ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ہوانا میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں یوسفیہ کی مارکیٹ میں بم دھماکے سے اس ماہ مجموعی طور پر 570افراد مارے جا چکے ہیں۔ چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بغداد کے نواحی علاقے عامریہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے وزارت انصاف کے ملازم کو قتل کر دیا۔