سکیورٹی معاہدے کے حتمی ہونے تک افغانستان کو امداد فراہم نہیں کرینگے : امریکہ

سکیورٹی معاہدے کے حتمی ہونے تک افغانستان کو امداد فراہم نہیں کرینگے : امریکہ

واشنگٹن(اے پی اے )امریکہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی معاہدے کے حتمی شکل طے پانے تک افغانستان کوکسی قسم کی امداد فراہم نہیں کرینگے ۔امریکی سینٹ کی مسلح کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون نے اپنے افغانستان کے دورے سے واپسی پر میڈیا کو افغا ن صدر حامد کرزئی سے اختلافات کے دوران تبادلہ خیال کئے گئے امور بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغان صدر پر واضح کیا کہ سکیورٹی معاہدہ طے پانے تک امریکہ افغانستان کو کوئی امداد فراہم نہیں کرپائے گا۔