سڈنی: ماں کی نعش مہینوں کمرے میں رکھ کر مالی فائدہ اٹھانے والی سنگدل بیٹی

سڈنی (اے ایف پی) سڈنی میں 83 سالہ خاتون کے مرنے کے بعد اس کی بیٹی نے لگ بھگ تین ماہ تک اس کی نعش کو کمرے میں پڑا رہنے دیا اور اس دوران دھوکے سے اپنی ماں کے بنک اکا¶نٹس سے رقوم نکلواتی رہی۔
 اڑتالیس سالہ میلیسا پیکاک کو سڈنی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پیکاک نے بتایا کہ اس کی ماں 28 جولائی کو فوت ہوئی تھی جس کے بعد سے اس نے اس کے بیڈروم کو بند کر دیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کی موت کے بعد بھی کمرے کو استعمال کرنے کے ثبوت ملے ہیں اور پیکاک اس دوران ماں کی نعش سے اٹھنے والی بدبو سے بچنے کے لئے ایئر فریشنر اور ماسک استعمال کرتی رہی۔
نعش چھپا دی