جے گڑھ میں خزانے کی تلاش، بھٹو نے 1976ءاندرا گاندھی کو حصہ دینے کیلئے خط لکھا، بھارتی وزیراعظم نے انکار کردیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ

جے گڑھ میں خزانے کی تلاش، بھٹو نے 1976ءاندرا گاندھی کو حصہ دینے کیلئے خط لکھا، بھارتی وزیراعظم نے انکار کردیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے 1976ءمیں جے گڑھ میں خزانے کی تلاش کا حکم دیا تھا۔ جس پر پاکستان کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اندرا گاندھی کو خط لکھا کہ خزانے کے قدیم ہونے کی وجہ سے اس میں پاکستان کا بھی حصہ ہونا چاہئے۔ خزانے میں ہمیں بھی حصہ دیں۔ اندرا گاندھی نے جواب دیا کہ آپکے دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور حصہ دینے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ ذوالفقار بھٹو نے 11 اگست کو خط لکھ کر خفیہ خزانے کی اطلاع دی۔ اندرا گاندھی نے ستمبر تک کوئی جواب نہیں دیا تاہم فوج کو خزانہ تلاش کرنے پر لگا دیا۔ پھر جواب میں انکے دعویٰ کو غلط قرار دیدیا۔
بھٹو خط/ انکار