بی جے پی نے مظفر نگر میں ہندو مسلم فساد کی آگ لگائی: راہول گاندھی

نئی دہلی (اے این این+بی بی سی) بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی نے اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہندو مسلم فساد کی آگ لگائی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کےلئے نامزد امیدوار نریندرا مودی نے راہول گاندھی سے کہا ہے کہ وہ مظفر نگر فسادات سے متاثرہ ان نوجوانوں کے نام سامنے لائیں جن سے بقول ان کے آئی ایس آئی نے رابطہ کیا تھا۔، کانگریسی رہنما نے پوری مسلمان برادری کی توہین کی ہے، اگر راہول گاندھی سچے ہیں تو حکومت نیوز ایجنسی کی طرح خبر دینے کی بجائے اس معاملے پر کارروائی کرے ۔