بھارت میں 17سالہ طالبہ نے فیس بک استعمال کرنے سے منع کرنے پر خود کشی کر لی

ممبئی (اے پی پی)بھارت میں کالج کی 17سالہ طالبہ نے والدین کی طرف سے فیس بک استعمال کرنے سے منع کرنے پر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق ایشوریا دھیوال کی لاش اس کے گھر کے بیڈ روم سے پنکھے سے لٹکتی پائی گئی۔ پولیس کے مطابق خود کشی سے ایک دن قبل اس کے والدین نے اسے سارا دن فیس بک اور موبائل فون پر چیٹنگ سے منع کیا تھا ۔ اور اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز کرنے کی ہدایت کی ۔ جس کے بعد طالبہ نے خود کو اپنے کمرے میں بند کر لیا اور اپنی خود کشی سے متعلق ایک تحریر لکھنے کے بعد پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا۔
بھارت/ طالبہ خود کشی