بھارت‘ روس کی جنگی مشقیں”اندرا 2013ئ“ شروع

بیکانیر (آن لائن) بھارت اور روس نے مشترکہ جنگی مشقوں ”اندرا 2013ئ“ شروع کر دیں۔ راجستھان کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں ٹینکوں‘ بکتربند گاڑیوں اور سینکڑوں فوجیوں نے شرکت کی۔ مشقوں ٹینت کارلیس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل این ایس گنی نے بتایا مشقوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔