ایل او سی جھڑپوں کا تنازعہ حل کر لیں گے: بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر 16مقامات پر فائرنگ ہو رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعظم عمر عبداللہ نے فائرنگ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف خود فائرنگ کرا رہے ہیں یا انہیں لاعلم رکھا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ ایل او سی جھڑپوں کا تنازعہ حل کر لیں گے۔ منموہن نے ایل او سی تنازعہ حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ پاکستان سے سرحدی تنازعہ حل کرنا آسان نہیں۔