آندھرا پردیش : بارشوں سے70 ہلاک

نئی دہلی(اے پی اے )بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں طوفانی بارشوں نے ہولناک صورت اختیار کر لی ،70 افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق مسلسل جاری بارش کے چوتھے رز ریاست آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں اب تک 671419 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں،ساحلی اضلاع میں135 ریلیف کیمپ قائم کر کے متاثرین کو وہاں منتقل کیا جارہا ہے۔