چین میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے باعث چوبیس مزدور ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے
خبر رساں ادارے کے مطابق کوئلے کی کان میں آگ لگنے کا واقعہ چین کے صوبہ لائننگ میں پیش آیا،،کان میں آگ لگنے کے وقت مزدور اپنے معمول کے کام میں مصروف تھےاچانک آگ بھڑکنے کے باعث مزدوروں کو کان میں سے نکلتے ہوئے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑااسی دوران چوبیس مزدور آگ میں جھلس کر ہلاک اور باون زخمی ہوگئےزخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیارپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کان میں چار ہزار چھ سو مزدورکام کرتے ہیں گذشتہ برس بھی اسی کان میں گیس لیکج کے باعث حادثہ پیش آیا تھاجس میں آٹھ مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے