لندن: دریائے ٹیمز پر 10 لاکھ پاونڈز مالیت سے تیار شیشے کا پل خالی بوتل گرنے سے ٹوٹ گیا
لندن(آئی این پی ) لندن میں دریائے ٹیمز کے ٹاور برج پر بنایا گیا شیشہ کا پل خالی بوتل کی چوٹ نہ برداشت کرسکا اور اسکا ایک حصہ کرچیوں میں تبدیل ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 10 لاکھ پاؤنڈز کی مالیت سے تیار ہونے والے حیرت انگیز اور دلکش شیشے کے اس پل کا افتتاح ہوئے ابھی دو ہفتے ہی گزرے تھے کہ ایک ہی چوٹ سے اسکی خوبصورتی ماند پڑگئی۔