ایک لاکھ 53 ہزار ڈالر میں دْنیا کی مہنگی ترین مسکراہٹ
دبئی(آن لائن)قطر کی ایک خاتون نے ایک لاکھ 53 ہزار ڈالر مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین مسکراہٹ کی مالک بن کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔خاتون نے امریکی دندان ساز سے ایسی بتیسی تیار کرائی جس میں سونے کے علاوہ نہایت قیمتی ہیرے جواہرات جڑے ہیں۔