ظالم حکمران چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی بھول گئے : تحریک انصاف فرانس
پیرس (صاحبزادہ عتیق) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ڈار کے گھر پولیس گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ظالم حکمران اب چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی بھول گئے ہیں۔ عمر ڈار نظریاتی کارکن اور عمران خان کے ہراول دستے کے ٹائیگر ہیں، حکمرانوں کی پولیس گردی اور ایسی کارروائیوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کا جنون مزید بڑھ رہا ہے۔ عمران خان کے 30 نومبر کے اعلان نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، ان کا احتساب قریب ہے۔ اب دھاندلی سے قائم کی گئی حکومت کے دن پورے ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر عمر رحمن، یاسر قدیر، منور جٹ، ابوبکر گوندل، محمد عجب، سجاد خان، ملک سعید، سہیل بھدر، ایم کے پرویز چودھری، مظہر گوندل، یاسر خان، افضال ڈھل، پرویز گوندل، افضال رانجھا، بشیر گوندل، فرخ گوندل، گلزار احمد، سلیم جپھہ، عبدالستار، وحید ڈار اورآصفہ ہاشمی نے مشترکہ بیان میں کیا۔