نواز رضا کو فیڈرل جرنلسٹس یونین کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے بیورو چیف حاجی نواز رضا کو پاکستان فیڈرل جرنلسٹس یونین کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر کویت میں پاکستانی صحافیوں نے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی وہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے مسائل کے حل میںکردار ادا کریں گے۔عبدالشکور ابی حسن نے نواز رضا کو ٹیلی فون پر مبارک دی اور کہاکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر نگاہ رکھیں ۔