ہلیری کلنٹن نے ایران کے خلاف پابندیوں اور شمالی کوریا کے معاملے پر چین کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری قراردیا ۔

ہلیری کلنٹن نے ایران کے خلاف پابندیوں اور شمالی کوریا کے معاملے پر چین کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری قراردیا ۔

امریکی وزیرخارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ چین نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ چینی حکام کے ساتھ ایران کے خلاف مجوزہ پابندیوں پر گفتگو بھی سود مند رہی۔ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائتھنر نے کہاکہ فریقین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق کئی اہم معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم چینی کرنسی یوآن کی قدر کے اہم ترین معاملے پرامریکی تشویش برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد چین کے ساتھ سٹرٹیجک اوراکنامک ڈائیلاگ کو سودمند قراردے رہا ہے تاہم  چینی حکام نے ان مذاکرات کو محض کھری اور سیر حاصل گفتگو کہنے پر اکتفا کیا ہے۔