چین میں سیلاب‘ 115 افراد ہلاک

بیجنگ (اے ایف پی) جنوبی چین میں سیلاب سے ایک سو پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں‘ اکیس لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقے میں موجود چھ لاکھ پچاسی ہزار افراد کی مدد اور انہیں علاقے سے نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ حکومتی ویب سائٹ کے مطابق سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث دو ارب بیس کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بارش کے بعد اب موسم بہتر ہو رہا ہے۔ چین کے تیرہ صوبوں میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے اب تک اسی ہزار سے زائد گھر تباہ اور ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔