پاکستان اور چین کے درمیان نیوکلیئر ڈیل قانون کے مطابق ہوئی تو رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ امریکہ

پاکستان اور چین کے درمیان نیوکلیئر ڈیل قانون کے مطابق ہوئی تو رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ امریکہ

واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ پی جے کرولی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایٹمی معاہدہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے قانون کے مطابق ہوا تو اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن جو اس وقت  بیجنگ میں مومود ہیں اس ایشو پر چینی حکام سے بات چیت کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ڈیل آخری مراحل میں ہے ۔ ادھر بھارتی سیکرٹری خارجہ نرپماراؤ نے کا کہنا ہے کہ  بھارت کو معلوم ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایٹمی ڈیل کا کیا فیصلہ ہونے والا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت یہ معاملہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے  سامنے اٹھائے گا ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے انکشاف کیا کہ اس ڈیل کے تحت چین پاکستان کو دو ایٹمی ری ایکٹرفروخت کررہا ہے ۔