ترکی: بس حادثے میں 17 روسی سیاح ہلاک

استنبول (اے ایف پی) ترکی میں بس حادثے میں کم از کم 17 روسی سیاح ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ بس جنوبی سیاحتی مقام ایلینا سے ڈینزلی شہر میں واقع ایک آبشار کی طرف جارہی تھی جب سڑک سے اترنے کے بعد ایک پل سے تقریباً 20 فٹ نیچے جاگری، حادثہ کے وقت ڈرائیور غنودگی کی حالت میں تھا۔