اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر فضائی حملے کے نتیجہ میں بارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر فضائی حملے کے نتیجہ میں بارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں ہسپتال ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جانب سے متعدد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں بارہ فلسطینی  زخمی ہوگئے ،حماس سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ میں ایک بند ائیرپورٹ اور شمال میں حماس کے ایک ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے ۔ ادھر اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ میں زیرزمین سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے زیر کنٹرول علاقہ سے راکٹ فائر کئے جانے کے بعد جوابی کارروائی کی گئی ہے ۔