ہماری فوج کے پاس 20 دنوں کی جنگ کا گولہ بارود بھی موجود نہیں: بھارتی اخبار کا انکشاف

ہماری فوج کے پاس  20  دنوں کی جنگ  کا گولہ بارود بھی موجود نہیں:  بھارتی اخبار کا انکشاف

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی اخبار نے انکشاف کیا کہ دنیا کی دوسری بڑی بھارتی فوج کے پاس گولہ بارود کی کمی ہے اورحالت اتنی خراب ہے کہ اسکے پاس صرف بیس دنوں کی جنگ کیلئے بھی گولہ بارودناکافی ہے۔رپورٹ کے مطابق بارہ لاکھ جوانوں اورافسروں والی ہندوستانی فوج کے پاس گولہ بارود کی کمی ہوگئی ،ٹینکوں،ائیردفاعی نظام،توپ خانہ کے لیے بھی ایمیونیشن نہیں ہے لیکن فوج خاموش ہے۔اخبار کے مطابق اب بھی اس سلسلے میں جو کوششیں کی جارہی ہیںاس کے مطابق بھی صورتحال میں 2019ء تک ہی بہتری آسکتی ہے۔اخبار نے رپورٹ میں کہاکہ فوج نئی حکومت بننے کا انتظار کررہی ہے تاکہ 19250 کروڑ روپے کے گولہ بارودکی خریداری ہوسکے اس سے ہی فوج پوری جنگ لڑنے کے قابل ہوسکے گی۔گولہ بارود کی کمی کو فوری طورپر دورکرنااس لیے بھی ضروری ہوگیاہے کہ فوج نے نیا دفاعی نظام تیارکرنے کا آغازکردیاہے جس میں 90000جوان اورافسرہوں گے،ہمایہ کی خودمختاری برقراررکھنے کیلئے یہ تیاری کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ایک افسرنے بتایاکہ 39اسلحہ سازفیکٹریوں میں ہماری ضرورت کے مطابق پیداوارنہیں ہورہی۔