چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اختلافات ختم کرنا ہونگے: امیر کویت‘ اسرائیل کیساتھ معاہدے ختم کئے جائیں: فلسطینی ‘ عرب تنظیمیں

چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اختلافات ختم کرنا ہونگے: امیر کویت‘ اسرائیل کیساتھ معاہدے ختم کئے جائیں: فلسطینی ‘ عرب تنظیمیں

کویت سٹی(این این آئی)عرب ملکوں کا سالانہ سربراہی کانفرنس’’ بہتر مستقبل کیلئے یگانگت‘‘کے عنوان سے کویت میں منگل سے شروع ہو گیا،کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے کہا کہ وہ عرب ملکوں کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، ہم خطرات میں گھرے ہوئے ہیں اور اپنے اختلافات ختم کرکے اگر ہم اتحاد قائم نہ کر سکے تو ہم مشترکہ عرب حکمت عملی کی طرف نہیں بڑھ سکیں گے، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس میں میں شام کی خالی نشست متحدہ اپوزیشن کو دینے کیلئے کہا ، شام کی صورت حال کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ زمین پر طاقت کا توازن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں بحران تباہ کن حد تک بڑھ چکا ہے، شام میں بشار الاسد رجیم کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کیلیے باغیوں کی زیادہ امداد کرنے کی ضرورت ہے،مصر کے عبوری وزیر خارجہ نے کہا کہ  قطر کے ساتھ سمجھوتہ ممکن نہیں  زخم بہت گہرے ہیں،ادھر فلسطین اور عرب ممالک کے سیاسی، سماجی حلقوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے کانفرنس کے شرکاء سے مطالبہ کیا  اسرائیل کیساتھ معاہدوں کو منسوخ کیا جائے۔