پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات، خطے میں امن کیلئے تعاون کررہے ہیں: کرزئی

پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات، خطے میں امن کیلئے تعاون کررہے ہیں: کرزئی

کابل (آئی این پی) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ، پاکستان نے مشکل وقت میں لاکھوں افغانیوں کو پناہ دی ، دونوں ملک خطے میں امن کیلئے باہمی تعاون کررہے ہیں ۔ وہ منگل کو یہاں پاکستان کے نئے سفیر سید ابرار حسین سے اسناد سفارت وصول کرنے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ پاکستانی سفیر نے کرزئی کو پاکستان کی قیادت کا افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کرنے کی مخلصانہ خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔  افغان صدر نے نئے پاکستانی سفیر کو باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ قبل ازیں پاکستانی سفیر نے افغان وزیر خارجہ ضرار احمد عثمانی سے بھی ملاقات کی۔