فضائی آلودگی دنیا میں صحت عامہ کیلئے بڑا خطرہ ہے: عالمی ادارہ صحت

  نیو یارک ( نما ئندہ خصوصی + آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے فضائی آلودگی کو دنیا میں صحتِ عامہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ آلودگی دنیا میں مرنے والے ہر آٹھویں فرد کی موت کی وجہ ہے اور اس کی وجہ سے دنیا بھر میں صرف  2012 ء میں 70 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ان ہلاکتوں میں سے بیشتر جنوبی اور مشرقی ایشیا کے غریب اور متوسط درجے کے ممالک میں ہوئیں اور نصف سے زیادہ اموات لکڑی اور کوئلے کے چولہوں سے اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے ہوئیں۔