جاپان: گھروں کے ڈاک کے ڈبوں میں ’’کیش‘‘ آنے لگا

ٹوکیو (بی بی سی اردو) جاپان کے دو شہروں میں درجنوں شہریوں کو اپنے گھروں کے ڈاک کے ڈبوں میں روپے اور انعامی واؤچر ملے ہیں۔ ٹوکیو سے تین سو اسی کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع شہر اکوما میں ایک اپارٹمنٹ کمپلکس میں تیس گھروں کو بیس اور اکیس مارچ کو مجموعی طور پر سات لاکھ ساٹھ ہزار ین یا ساڑھے پانچ ہزار پاونڈ اپنے ڈاک کے ڈبوں میں ملے ہیں۔