بنگلور: پاکستان، بھارتی تاجروں، صنعتکاروں کا اجلاس، تجارت بڑھانے پر اتفاق

نئی دہلی (آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرانے کا عزم دوہراتے ہوئے دونوں ملکوں کے تاجروں اور صنعت کاروں نے کہا ہے کہ  تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا۔بنگلور میں دونوں ملکوں سے وابستہ سرگردہ تاجروں اور صنعت کاروں کے درمیان اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آر پار تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے تجارت کو نئی جہت دینے کا عزم دہرایا گیا ۔بھارتی اور پاکستانی صنعت کاروں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔  اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا  کہ  ایک دوسرے ملک کا سفر لگاتار کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں معقول سہولیات فراہم کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں  پر دبائو بڑھا دیا جائیگا۔