امریکہ: 12 سالہ گرل سکاؤٹ نے 34 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک (بی بی سی اردو) امریکہ میں ایک سکاؤٹ گرل نے سات ہفتوں میں بسکٹوں کے 18,107 ڈبے فروخت کر کے اپنی تنظیم کا ملکی سطح پر قائم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اوکلاہوما شہر سے تعلق رکھنے والی بارہ برس کی کیٹی فرانسس کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ جس سے ملتیں اسے ایک ڈبہ خریدنے کی درخواست کرتیں۔