,فلپائن : فوج کا مراوی میں عید الفطر کے موقع پر 8گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان
منیلا(آن لائن)فلپائنی مسلح افواج نے جنگ زدہ شہر مراوی کے اسلامی شدت پسندوں کے زےر قبضہ علاقوں مےں جاری لڑائی مےں اتوار کے روز آٹھ گھنٹے کی سےز فائر کا اعلان کےا ہے تاکہ رہائشےوں کو عےدالفطر منانے کی اجازت دی جاسکے۔فوجی سربراہ اےڈورڈو آنو نے کہا کہ ان کی فورسز انسانی ہمدردی کی بنےادوںپر مراوی مےں عےدالفطر کی تعطےل کے دوران سےز فائر پر عملدرآمد کرےںگی،ےہ اکثرےتی کےتھولک فلپائن مےں انتہائی اہم مسلم شہر تصور کےا جاتا ہے۔آنو نے اےک بےان مےں کہا کہ ہم شہر مےں اپنے جاری آپرےشنز کو روکنے کا اعلان کرتے ہےں جو کہ اسلامی عقےدے کے احترام کا اظہار ہے۔فوجی جنرل نے اس اقدام کو فلپائن کی مسلح افواج کی جانب سے اپنے مسلمان بھائیوں کےلئے مضبوط عزم کے اظہار سے تعبےر کےا ہے تاکہ مراوی مےں انہےں ےہ تہوار منانے کا موقع مل سکے۔