اسرائیلی طیارے کی شام میں کارروائی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن) اسرائیلی طیارے نے شام پر اس وقت فضائی حملہ کیا اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے دس میزائل داغے گئے ہیں۔ یہ بات ایک فوجی ترجمان نے کہی ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمالی گولان میں شامی حکومت کے دو ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا ہے اور مزید کہا کہ میزائل حملے میں کئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔انہوں نے مزید کہا اسرائیلی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی پر اسرائیل نے اقوام متحدہ کی علیحدگی بارے نگرانی کرنیوالی فورس(یو این ڈی او ایف ) سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان 1974ءسے سیزفائر کو مانیٹر کررہی ہے ۔اسرائیل2011ءمیں خانہ جنگی کے بعد سے شام میں کئی مرتبہ فضائی حملے کرچکا ہے۔