سعودی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

سعودی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

ریاض( آن لائن )سعودی فضائیہ نے پڑوسی ملک یمن کی حدود کے اندر سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا تاہم فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز کی جانب سے یمن میں باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل غیرآباد علاقے میں تباہ کردیا۔سعودی فضائیہ نے یمن میں بیلسٹک میزائل لانچنگ اڈے کی نشاندہی کے بعد اس اڈے کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔